ریو دی جونیرو،13؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)حال ہی میں برازیل کے شہر ریو دی جونیرو میں جاری عالمی اولمپک کھیلوں کے مقابلوں کے دوران مصری جوڈو چیمپیئن اسلام الشھابی کا مقابلہ اسرائیلی جوڈو کھلاڑی اور ساسون کے ساتھ ہوا جس میں مصری کھلاڑی کو اسرائیلی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جمعہ کے روز ہونے والے مقابلے میں مصری کھلاڑی 000.100نتائج کے ساتھ 32ویں راؤنڈ میں 100کلو گرام سے زاید وزن کے ساتھ رخصت ہونا پڑا۔ مقابلے کے اختتام پر اسرائیلی کھلاڑی نے مصری اسلام الشھابی سے مصافحہ کی کوشش کی مگر اس نے صہیونی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔مصری وزیر برائے کھیل وامور نوجوانان خالد عبدالعزیز نے اسلام شہابی کے طرز عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کھیلوں اور سفارتی روایات کے خلاف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اولمپک کے پرچم تلے کسی بھی ملک سے مقابلے کو قبول کیا ہے تو ہمیں اس کے نتائج کو بھی قبول کرنا ہوگا۔ مقابلے سے واک آؤٹ کرنا مناسب نہیں ورنہ ہم پر پابندیاں لگ سکتی ہیں۔